Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لاہور: 12سال کی مغوی بچی اوکاڑہ سے بازیاب، دو ملزمان گرفتار
لاہور : پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے اغواء ہونے والی 12 سال کی بچی کو جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس نے سے بازیاب کرا لیا، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔
اس حوالے سے ایس پی کینٹ نے بتایا کہ جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس نے اوکاڑہ سے مغوی بچی کو ڈھونڈ لیا، 12سالہ انعم شہزادی کیولری گراؤنڈ کے علاقے سے ملی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی نے بتایا ہے کہ وہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور 4 ملزمان نے اسے اغواء کیا تھا، ملزمان نے بچی کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں رکھا ہوا تھا۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ بازیاب ہونے والی بچی کی نشاندہی پر مذکورہ گھر سے ملزمان عباس اور سرور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان پر اوکاڑہ میں2 دسمبر کو بچی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔