Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 عوام کی نیب سے توقع ہے، مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے: فوادچوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے، عوام کی نیب سے توقع ہے، مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ شریف اور زرداری کرپٹ نہیں توپھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر انکو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں، ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیافائدہ؟۔
ٹوئٹ کے علاوہ اپنے تازہ بیان میں وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جن کو جیل میں ہونا چاہیے تھا وہ باہرگھوم رہے ہیں، روزانہ تھیٹر لگانے سے صرف مایوسی پھیلتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ثبوت ہونے کے باوجود کچھ نہیں ہوا تو لوگوں میں مایوسی پھیلے گی، مریم نواز کےکیلبری فونٹ سمیت دیگر جھوٹ پکڑے گئے، جس گھر میں رہتی ہیں وہ4سے5ہزار کنال پر مشتمل ہے، نوازشریف تو بھاگ گئے وہ واپس تشریف نہیں لارہے، نوازشریف کے جانے کے وقت ان کے دیے گئے بیانات دوبارہ سنائیں۔
فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بیانات دوبارہ سنانے سے پتہ چلے گا اس وقت یہ لوگ کیاکہہ رہے تھے، جب گرفتار نہیں کریں گے تووہ تھیٹرہی لگائیں گے، نوازشریف نے کرپشن نہیں کی ہے تو پاکستان میں کرپشن نہیں ہوئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرکرپشن ہوئی ہے تو پھر ہم ان کے خلاف کیسز صحیح نہیں چلارہے؟۔