علامہ اقبال کی والدہ کے نام پرجی سی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

0


سیالکوٹ :علامہ اقبال کی والدہ کے نام پر جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا سیاستدانوں کی اپنے والدین کے نام ترقیاتی منصوبوں کی روایت ختم کررہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کےنام سے منسوب کرنے کی منفردمہم جاری ہے ، مہم میں علامہ اقبال کی والدہ کے نام پر یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

جی سی یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری نے رکھا، سیالکوٹ کیمپس کو سیاسی شخصیات کےبجائے علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کےنام سےمنسوب کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے ترقیاتی منصوبوں پر اپنا نام نہ لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے ہر نئے منصوبے پر ٹیکس پیئر کے نام کی تختی لگا ئی، سیاستدانوں کی اپنے والدین کے نام ترقیاتی منصوبوں کی روایت ختم کررہا ہوں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ عوام کے پیسے سے ذاتی ،خاندانی سیاست کی تشہیر نہیں کی جاسکتی، خواجہ آصف نے ترقیاتی منصوبوں کوخاندان کےافراد کےنام سےمنسوب کیا، میڈیکل کالج کا نام بدل کر اپنے والد کے نام سے منسوب کرلیا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کسی سیاستدان نہیں علامہ اقبال کی والدہ کےنام پرتعمیرہوگا، کیمپس کاافتتاح میں نے نہیں سب سے زیادہ ٹیکس پیئر تاجر نے کیا، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہرکراچھی روایات شروع کرنےکی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here