صدر نے انتخابات کی تاریخ دیدی اب دوسری تاریخ نہیں مل سکتی، پشاور ہائیکورٹ

0


پشاور(ڈیلی آن لائن)خیبرپختونخوااسمبلی کے بروقت انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت پرپشاور ہائیکورٹ نے کہاہے کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ دیدی اب دوسری تاریخ نہیں مل سکتی، صدر نے تاریخ دی ، کوئی عمل کرے یانہیں یہ الگ بات ہے، اب ہم الیکشن کمیشن اور حکومت سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی کے بروقت انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا صدر مملکت نے تاریخ دی، کیا دوسری تاریخ کی ضرورت پڑے گی؟عدالت نے کہاکہ اب ہم الیکشن کمیشن اور حکومت سے پوچھیں گے کہ وہ کیا کریں گے ۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ آرٹیکل 105 کے تحت گورنر نے تاریخ دینی ہے، میرے لئے وہ تاریخ ہے جو گورنر دیں گے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا تھا میرے ساتھ مشورہ کیا جائے ، ہم بھی صدر مملکت کے اعلان سے متفق نہیں ۔

عدالت نے کہاکہ صدر نے تاریخ دی ہے اب دوسری تاریخ نہیں مل سکتی، صدر نے تاریخ دی ، کوئی عمل کرے یانہیں یہ الگ بات ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ آپ ہمیں شیڈول دے دیں آپ کیا کرنے جارہے ہیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم آج میٹنگ کررہے ہیںاس کے بعد بتا سکیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here