Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 شاہ رخ اور دپیکا کی فلم کے سیٹ پر گالم گلوچ اور ہاتھا پائی
ممبئی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے دوران ہدایت کار اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر ہدایت کار سدھارتھ آنند اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامیاور ہاتھا پائی کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔ہوا کچھ یوں کہ فلم پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ آنند شوٹنگ کے دوران اپنے کچھ اصولوں کے ساتھ کام کرنے کے عادی ہیں لہذا فلم کی شوٹنگ
کے دوران تمام افراد کے موبائل فون الگ جگہ پر رکھ دیے جاتے ہیں تاہم معاون ہدایت کار نے سدھارتھ آنند کی درخواست کو اہمیت نہیں دی، سدھارتھ نے معاون ہدایت کار کا یہ عمل کچھ دیر برداشت کرنے کے بعد انہیں فون رکھنے کا کہا جس پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی تاہم دیگر عملے نے معاملہ ختم کرادیا۔معاملہ اس وقت ہاتھا پائی تک جا پہنچا جب معاون ہدایت کار نے ایک بار پھر سدھارتھ آنند کو گالیاں دینا شروع کیں جس کو سن کر سدھارتھ آگ بگولہ ہوگئے اور معاون ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا جس پر معاون ہدایت کار نے بھی سدھارتھ کو تھپڑ ماردیا، واقعہ کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی جب کہ معاون ہدایت کار کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ورون دھون کے چچا نے بھتیجے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا، ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون نے تصدیق کی ہیکہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہوگی۔چند روز قبل بھی بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ورون اور نتاشا ریاستمہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے تاہم خاندانی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے۔