اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے شوکاز نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کاشوکاز نوٹس ملا جس کا ہم نے جواب نہیں دیا۔ْ
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ہمارے جواب کے بعد جوصورتحال بنےگی اس پر رائے دیں گے۔
یاد رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے متفقہ فیصلے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔
مولانا فضل الرحمان نےدونوں جماعتوں کو شوکا زنوٹسزکی منظوری دی، نوٹسز سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اور صدراسفندیارولی خان کو بھجوایا گیا۔
نوٹس میں اپوزیشن لیڈر کیلئے باپ کے سینیٹرز کی حمایت لینے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور دونوں جماعتوں سےپی ڈی ایم اصولوں کی خلاف ورزی پرجواب طلب کیا گیا ہے۔
شوکازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو سات روزمیں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی اور اےاین پی کےاقدام سےاپوزیشن اتحاد اور تحریک کونقصان پہنچا ہے۔