‘سپریم کورٹ میں پیر کو مقامی تعطیل نہیں ہوگی’

0


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پیرکو مقامی تعطیل نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ، اسلام آباد انتظامیہ نے 20 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 20 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے کازلسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو مقامی تعطیل نہیں ہوگی۔

کازلسٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اسلام آبادمیں مقدمات کی سماعت کرے ، چیف جسٹس نے لاہوراورکراچی کے لئےبھی بینچز تشکیل دے دیے ہیں۔

کازلسٹ کے مطابق 20سے 24 دسمبرتک سروس سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوگی ، جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ لاہور میں سماعت کرے گا۔

کراچی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں2رکنی بینچ فرائض انجام دے گا جبکہ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے شروع ہوں گی۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے او آئی سی کے اجلاس کے پیش نظر 20 دسمبر کو مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان رکھا ہے ، جس کے تحت 20 دسمبر کو تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، ماتحت ادروں میں چھٹی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here