سندھ: بجلی چوری پر پیپلزپارٹی رہنما کو 10لاکھ روپےکا جرمانہ

0


بجلی کی تقسیم کار کمپنی سیپکو نے سندھ کے علاقے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما محمد علی گوھراندھڑ کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

انچارج سیپکو اسپیشل ٹاسک فورس عقیل جونیجو کے مطابق ٹرانسفارمر اتار کر بجلی کی لائن بھی منقطع کر دی ہے۔


ٹاسک فورس نے لاڑکانہ اور شکارپور میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران سیپکو کے 9 ملازمین معطل کر دیے۔

معطل کیے جانے والوں میں ایک لائن سپرنٹنڈنٹ، 5لائن مین اور 3میٹر ریڈر شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here