Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اہم مسئلہ حل کردیا
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکی شہری کا مسئلہ حل کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ جو موبائل سم ابشر پر رجسٹرڈ تھی وہ گم ہوگئی جس کی وجہ سے ابشر کا ون ٹائم پاس ورڈ اور’توکلنا‘ تک رسائی نہیں ہورہی کیا کروں؟۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ ابشر کے فنی شعبے سے رجوع کریں جس کا نمبر 920020405 ہے، یہاں اپنی مشکل سے انہیں آگاہ کریں جو مسئلے کو حل کر دیں گے۔
خیال رہے کہ ابشر ایپ پر اپنی رجسٹریشن کے لیے موبائل نمبر درکار ہوتا ہے۔ ’ون ٹائم پاس ورڈ‘ درج کرنے سے ہی ابشر اکاونٹ کھلتا ہے، اس لیے جب تک ون ٹائم پاس ورڈ ابشر اکاؤنٹ میں درج نہیں کیا جائے گا اکاونٹ نہیں کھلے گا۔
واضح رہے کہ ابشر پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کےلیے ضروری ہے کہ اپنے نام سے رجسٹرڈ موبائل سم کا نمبر درج کیا جائے جس کے بعد اکاؤنٹ بنتا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کے معاملات کو ڈیجیٹل طریقے سے حل کرنے کےلیے ’ابشر‘ اور ’مقیم‘ سمیت دیگر ایپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔