Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سعودی عرب میں ایک اور بڑا اعلان!
ریاض: سعودی عرب میں مالیاتی جرائم کے کیسز نمٹانے کیلئے خصوصی یونٹ کے قیام کا اعلان ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مالیاتی دھوکہ دہی کے کیسز نمٹانے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
مملکت کی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کا سدِ باب بھرپور طریقے سے کیا جائے گا۔
پبلک پراسیکیوشن کا ماننا ہے کہ نئے فیصلے پر عمل درآمد سے اس قسم کے جرائم سے نمٹنے میں آسانی ہوگی، مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم معیشت کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ مالیاتی دھوکہ دہی جرائم کیسز نمٹانے والے یونٹ اس سلسلہ کے تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے، اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ خصوصاً سرحد پار نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والےمالیاتی دھوکہ دہی جرائم کے کیسز پر کام کیا جائے گا، اس ضمن میں ماہرین کی بھی مدد لیں گے۔