سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق بری خبر!

0


ریاض: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز میں فنی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز میں فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی کے9760میں فنی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا، کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرایا گیا۔

ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا تھا کہ فنی خرابی دور ہوگئی، پرواز کو لاہور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

ادھر قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز کو شیڈول کے مطابق کراچی اتاراگیا، لاہور کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فنی خرابی کے باعث یا ری فیولنگ کے لیے طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ پہلے بھی کئی مرتبہ ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here