Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی: روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان نے سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان نے دورہ پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےتفصیلی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر سمیت افغانستان میں امن عمل میں پیش رفت بھی زیر غور آئیں۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے، ملاقات میں پاکستان اور روس نے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا، ملاقات میں روسی نمائندے نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبےمیں چینی تعاون وحمایت کو سراہا۔