دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں، ہیڈکوچ کے قیمتی مشورے

0


ڈھاکا: بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے اور کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے، اسکواڈ میں شامل 5کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ، جن میں کپتان بابراعظم، اظہرعلی، فواد عالم، سعودشکیل اور کامران غلام نبی شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہیں، باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اورپول سیشن میں شرکت کریں گے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے

واضح رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here