Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 400 نامعلوم افراد کیخلاف درج
سیہون : حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار کا مرکزی دروازہ توڑنے اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 400نامعلوم افرادکےخلاف درج کرلیا گیا ، زائرین نے گیٹ توڑ کر مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار کا دروازہ توڑنے کے واقعے کا مقدمہ چار سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا، مقدمے میں پولیس پر حملے اور اشتعال انگیزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
گزشتہ روز حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پہنچی لیکن جب انہوں نے مرکزی دروازے کو بند دیکھا تو انتظامیہ سے اسے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
اتنظامیہ کے انکار کے بعد زائرین نے مرکزی دروازے کو توڑا اور مزار کے احاطے میں داخل ہوگئے ، پولیس نے زائرین کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب میں پتھراؤ کیا جس سے 8 اہلکار زخمی ہوئے۔
زائرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پانچ موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کیا جبکہ مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر لگی قناعتوں کو بھی پھاڑ دیا تھا۔