جہانگیرترین گروپ کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اہم فیصلہ

0


اسلام آباد : جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صورتحال کوعید تک دیکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کوئی بات نہ کی جائے جس سے معاملات بگاڑ کی طرف جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین کے گھر اراکین اسمبلی اور کارکنوں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی ملاقات کے بعد صورتحال کوعید تک دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اراکین نے رائے دی کہ وزیراعظم کی یقین دہانی پر فی الوقت خاموشی کافیصلہ کیا ہے ، فی الحال کوئی بات نہ کی جائے جس سےمعاملات بگاڑکی طرف جائیں، عید تک معاملات کو دیکھا جائے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ بیرسٹرعلی ظفر کیس کی کیا رپورٹ مرتب کرتے ہیں دیکھ کرفیصلہ کیا جائیگا، عیدکےبعد جہانگیرترین گروپ مزید اراکین کا پاور شو کریں گے۔

خیال رہے آج سیشن اور بینکاری عدالتوں نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی تھی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا تھا میرا کیس کرمنل نہیں ہے، امید ہے علی ظفر وزیر اعظم کو اچھی رپورٹ دیں گے، اس کے لیے عمران خان نے علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی ہے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انصاف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایف آئی اے کا کوئی رول نہیں ہے، ہم تحقیقات سے کبھی نہیں بھاگتے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کیس ختم کر دو، ایسی ہلکی باتیں کرنا ہمیں سوٹ نہیں کرتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here