جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی غیرفعالی پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آگئی جس میں معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹریٹ میں72 فیصد آسامیاں خالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں 200 سے زائدافسران نےجانےسے معذرت کی جب کہ رابطوں کافقدان بھی غیرفعالی کی بڑی وجہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی وزرا کمیٹی کو بریفنگ میں مسائل کی نشاندہی کی گئی، سیکرٹریٹ کیلئےمختص 822 نشستوں پر صرف 232 پر تعیناتیاں ہوئیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی24میں سے15نشستوں پرتعیناتیاں ہوئیں جب کہ ڈپٹی سیکرٹری کی50میں سے 20 نشستوں پرتعیناتیاں کی جا سکیں۔
گریڈ 1سے16 کی648نشستوں میں سے137پرتعیناتیاں ہوسکیں، گریڈ17کی85نشستوں میں سے46 پر افسران کو تعینات کیاجاسکا۔