لاہور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔بابراعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکارہوگئے تھے، آل راؤنڈرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکےہیں،ان کا خلا پر کرنے کے لیے زاہد محمود مضبوط امیدوارہیں، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔صہیب مقصود، شرجیل خان، ذیشان ملک اوراعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے،
ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکراسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔دوسری جانب تیسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کردیں ، مہمان ٹیم کا بھی دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شروع ہوگیا ہے۔پاکستانی اسکواڈ کی تیسرے کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں نے جمعرات سے نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔قومی اسکواڈ کا کراچی میں یہ پہلا ٹریننگ سیشن ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے شام چار بجے تک بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی جبکہ ٹیم مینجمنٹ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ کا جائزہ بھی لیا گیا سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد کراچی جیم خانہ میں دو روزہ انٹرا اسکواڈمیچ کھیل رہی ہے، مہمان ٹیم 23جنوری سے نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس کرے گی۔