جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے، وزیراعظم

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے کہا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کیلئے بڑا دن ہے ، بڑی قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی ، اس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟

صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپکو سرپرائز ملے گا، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے، میدان میں کھلاڑی کہتا ہے جو بھی مخالف کرے گا ، میں اس سے بہترکروں گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں مشترکہ اجلاس میں حکومتی بلز کی منظوری کی حکمت عملی پرغور اور لائحہ عمل طے کیاجارہاہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو قانون سازی پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی ایک دل چسپ ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کے سوالات پر دل چسپ جواب دیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسپورٹس مین جب گراؤنڈ میں قدم رکھتا ہے تو وہ ہمیشہ سمجھتا ہے کہ وہ جیتے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here