بلوچستان: 15 ہزار لیٹر آئل سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا

0


چوک اعظم : بلوچستان میں آئل ٹینکر خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، آئل ٹینکر میں 15 لیٹر کروڈ آئل موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ صوبہ بلوچستان کے شہر نوشکی کے علاقے قاضی آباد میں پیش آیا، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی۔

حادثے کا شکار آئل ٹینکر میں پندرہ ہزار کروڈ آئل موجود ہے، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بہنے والے آئل پر قابو پالیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کا ایکسل ٹوٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کے بعد سڑک بھی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی تھی تاہم اب ایم ایم روڈ کو ٹریفک کےلیے بحال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے قریب موٹر وے ایم 3 پر 48 ہزار لیٹر آئل سے لدا ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گیا۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں عید الفطر سے ایک روز قبل 25 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر تیل لے جانے والا ٹرک الٹ گیا تھا۔

ٹرک سے بڑی مقدار میں تیل بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد قریبی آبادی موقع پر جمع ہوگئی اور تیل برتنوں میں بھر کر لے جانے لگی۔

اسی دوران اچانک ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں تیل جمع کرتے سینکڑوں افراد لمحوں میں آگ کی زد میں آگئے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here