Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 بلدیاتی الیکشن میں شکست: وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد طلب
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی؟، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو طلب کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کرینگے، الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی؟ وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی الیکشن میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، رپورٹ کے بعد وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے محمود خان کو گائیڈ لائنز دیں گے۔
واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں غیر متوقع شکست پر پی ٹی آئی ارکان شش وپنج میں مبتلا ہیں اور انہوں نے شکست کی وجوہات جاننے کے لئے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو آزادانہ انکوائری کی سفارش کی ہے، انکوائری ٹیم کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دوسرے مرحلےکےانتخابات میں فیصلے ہوں گے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی کی غیر متوقع شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے معنی خیز پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا، جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ہوسکتی۔