’’بدقسمتی سے ملک کی اپوزیشن بچوں کے ہاتھ میں ہے‘‘

0


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کی اپوزیشن بچوں کے ہاتھ میں ہے، وہ اپنے والدین کا دفاع کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم کی سیاست اَنا اور ضد پر ہے، ان کی بچگانہ سیاست نے ن لیگ کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کہتے ہیں نیب کون ہوتا ہے، یہ لوگ قانون کو نہیں مانتے، یہ چاہتے ہیں قانون ان کے ماتحت ہو، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کررہے ہیں، آئندہ 6 ماہ میں آپ دیکھیں گے ہم کیا کررہے تھے اور کیا کریں گے۔

کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیا جائے، احتیاطی تدابیر پر عمل ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی اور نیپرا آرڈیننس میں وہ اقدامات نہیں کیے جو کرنے چاہیے تھے، ہم نے یہ دیکھنا ہے ملک کی بہتری کس میں ہے، ہم حکومت کو نہیں ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے طبیعت بالکل ٹھیک ہے، وہ ہشاش بشاش ہیں، وہ قرنطینہ میں بھی کام کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here