امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے ملنے والی 50 لاشوں کی شناخت ہو گئی ، کن ممالک سے تھے ؟ جانئے

0


نیویارک(ڈیلی لائن )امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے برآمد ہونے والی50 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے برآمد 50 لاشوں میں سے زیادہ ترافرادکا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے ہے۔خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ٹرک میں موجود انتہائی بیمار 16 کو افراداسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 3افرادزیرحراست ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 50 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مہاجرین تھے۔اہلکار کے مطابق وہ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار تھے اور گرمی کے باعث نڈھال تھے، ان کے جسم بھی آگ کی طرح گرم تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here