الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتا ہوں، شہباز شریف

0


شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی،، مسلم لیگ ن کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام دنیا نے مسترد کردیا، الیکشن کمیشن بھی الیکٹرانک مشین کو ناقابل عمل قرار دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کے اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات فریقین کی مشاورت اور اتفاق سے ممکن ہوتی ہیں، حکومت نے پارلیمان کو تین سال سے تالا لگایا ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ملک کی ساکھ بہتر ہوتی ہے، حکومت پہلے برباد معیشت،مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کی فکر کرے،انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشاء اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2018 پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں، ہمارے دور میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کا مظہر اور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے۔

ان کا کا کہنا تھا کہ جس وقت اپوزیشن مثبت انتخابی تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کر رہی تھی تو این آر او کا شور کرکے ان کی توہین کی گئی،ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ کے بجائے تباہ معیشت، مہنگائی،بے روزگاری سے مرتی عوام کی فکر کریں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here