Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی ورچوئل تقریب کا انعقاد
نیویارک : یوم پاکستان کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق کی حمایت کرتا رہےگا کیونکہ پاکستان کی ترجیح لوگوں کے معاشی اور معاشرتی حالات کو بہتر بنانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعیات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یوم پاکستان کی مناسبت یو این میں منعقدہ ورچوئل تقریب کے انعقاد پر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کی رواداری، ہم آہنگی، انسان دوست اقدار پر قائم ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔
تقریب پاکستان مشن نیویارک کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں متعدد ممالک کے سفارتکاروں، مندوبین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکا نے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور صدر یو این اسمبلی نے امن مشن کے کاموں میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کی جبکہ افغان مہاجرین کی میزبانی کو بھی سراہا۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے چین، ایران، ترکی اور سعودی عرب و دیگر ممالک کی جانب سے تعریفی پیغامات بھیجے گئے۔
پاکستانی سفیر منیر اکرم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم قائداعظم کی رواداری،ہم آہنگی،انسان دوست اقدارپرقائم ہیں، اسی لیے پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کےحق کی حمایت کرتارہےگا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے قانونی جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ہمسایوں سے دوستانہ، پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ باہمی تعاون، رابطے کے ذریعے ترقی سے ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترجیح لوگوں کے معاشی، معاشرتی حالات کو بہتر بنانا ہے۔