Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 اربوں کا غبن کرنے والی شوگر ملز کے خلاف بڑا اقدام
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر مافیاز کیخلاف کارروائی مزید تیز کرتے ہوئے شوگر ملزبلیک لسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چھیبس ارب روپے کے غبن میں ملوث نو شوگر ملزم کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کرلئے ہیں۔
بلیک لسٹ ہونے والی شوگر ملز میں عبداللہ شوگر ملز دیپالپور، عبداللہ شوگرملزایکس یوسف، حسیب وقاص شوگرملز ،ٹی ایم کے شوگر ملز، سیری شوگرملز سمیت عبداللہ شاہ غازی ،حق باہوشوگرملز، مکہ شوگرملز،تاندلیانوالہ شوگرملز شامل ہیں۔
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کرتے ہوئے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کررکھا ہے۔
ابھی تک ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے ہیں جبکہ 100 سے زائد جعلی اوربے نامی اکاؤنٹس کو بھی منجمد کیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چینی سٹہ مافیا نے غریب عوام کے ساتھ سنگین ترین مالی فراڈ کیا اور غریب عوام کی جیبوں سے 110 ارب نکال لیے۔
یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹےبازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے تھے، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔