Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

owais raza qadri madina naat


پشاور: آئندہ ماہ ایوان بالا کے ہونے والے انتخابات کے باعث ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایوان بالا کی 52 نشستوں پر ووٹنگ تین مارچ کو ہوگئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں نے سینیٹ الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کئے اور انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تاہم دلچسپ صورت حال پشاور میں پیش آئی جہاں پی پی پی کے سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑگئی۔

سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے چالیس ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ،فرحت اللہ بابر کے پاس32ہزارروپےتھے، اس صورت حال میں فرحت اللہ بابر کے ساتھ آنے والے پارٹی رہنماؤں نے چندہ جمع کرکے فیس پوری کی۔

پیپلزپارٹی کے یاور نصیر نےچندےمیں پچاس روپےدیئے جبکہ سب سے زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کےپی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نےدیا۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اس کے علاوہ جےیو آئی کی نعیمہ کشور اور عطاالرحمان نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی ٹی آئی کےحمیدالحق بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہوئے، اےاین پی کی جانب سےہدایت اللہ نےبھی کاغذات جمع کرائے ،نجیب اللہ خلیل نے آزادحیثیت سےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Exit mobile version