عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

0


کراچی: صوبہ سندھ میں عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عادی جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی ضمانتیں دینے والوں کو گرفتار کیا جائے، ضمانت پر ملزم غائب ہوا تو بھی گرفتاری ضامن کی ہوگی۔

ایڈیشنل آئی جی کو دی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 216 کے تحت ملزم کی ضمانت کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

اس دوران ایس ایچ او ماڈل کالونی انیس ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او انیس ابڑو منشیات کا دھندہ کرتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here