Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پیکا آرڈیننس سے متعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا آرڈیننس سے متعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی درخواستیں مسترد کردیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے سیاسی جماعتوں کوعدالتوں میں آنےکے بجائے پارلیمنٹ جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پیکا آرڈیننس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا سیاسی پارٹیوں کوپارلیمنٹ میں جاناچاہیے، عدالت نے پہلے ہی پیکا کیس میں نوٹس جاری کردیاہے، عدالتوں کو پارلیمنٹ کےمعاملات میں جاناہی نہیں چاہیے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اپنی اہمیت ہے، سیاسی پارٹی کوعدالت آناہی نہیں چاہیے اور پارلیمنٹ کومضبوط بنانا چاہیے۔
جس پر وکیل نے کہا ہم عدالت کی معاونت کرناچاہتےہیں تو چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کوعدالت کی معاونت کی ضرورت نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے کہا سیاسی جماعت عدالت کی بجائےپارلیمنٹ جائے، عدالت مسلم لیگ ن کی درخواست کونہیں سنےگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پپکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نےبھی پیکاقانون کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ، پیپلز پارٹی کی درخواست پرآفس اعتراضات کےساتھ چیف جسٹس نےسماعت کی ، عدالت نے پیپلز پارٹی کی درخواست پرآفس اعتراضات برقرار رکھے۔