شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

0


شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ سمیت مختلف کیلبر کے رائونڈز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا، اور علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے تھے ، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت فضل رحمان کے نام سے ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کےدوران بھاری تعدادمیں ہتھیاراورگولیاں برآمدکی گئیں، برآمداسلحے میں مشین گنز،دستی بم اورمختلف بورکی گولیاں شامل تھیں۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اورگولیاں برآمد کی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here