عجیب واقعہ، سرکاری مال خانے میں منشیات پھتر اور مٹی بن گئیں

0


کراچی: شہر قائد کے ماڈل کورٹ کے مال خانے میں جمع کرائی گئی کیس پراپرٹی پتھروں اور مٹی میں تبدیل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ کے مال خانے میں جمع کرائی گئی 38 کلو گرام افیون پتھروں میں، اور 22 کلو چرس مٹی میں تبدیل ہو گئی ہے۔

یہ انکشاف ملزم خالد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ہوا، عدالت نے مال خانہ انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے مال خانہ انچارج سے کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، کیوں کہ آپ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ملزم کو فائدہ پہنچے گا۔

عدالتی دستاویز کے مطابق تفتیشی افسر آصف علی نے کیس پراپرٹی مال خانے میں جمع کرائی تھی، کیس پراپرٹی میں 38 کلو افیون اور 22 کلو چرس شامل تھی۔

عدالت نے 11 فروری کو کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن جب کیس پراپرٹی کھولی گئی تو ایک بیگ میں پتھر دوسرے میں مٹی پائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here