Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 بھارت کا پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک، اجمیر شریف عرس کیلئے ویزا دینے سے انکار
اسلام آباد : بھارت نے اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزا دینے سے انکار کردیا ، وزارت مذہبی امور نورالحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین سےنارواسلوک کوبھارتی وزارت خارجہ سطح پراٹھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی کےآٹھ سودسویں عرس کااجمیرشریف میں آج آغازہوگا، دنیا بھرسےزائرین کی اجمیر شریف آمد جاری ہے ۔
بھارت نے پاکستانی زائرین سے ناروا سلوک کرتے ہوئے ویزا دینے سے انکار کردیا ، پاکستانی زائرین نے 3 فروری کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس پر انڈیا روانہ ہونا تھا۔
وزارت مذہبی انور کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتخانے نے عرس پر روانگی کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا اور ویزوں کے اجراء سے عین وقت پر انکار کردیا، اجمیر شریف کی حاضری کیلئے ہندوستان حکومت سے جاری تمام ہدایات پر عمل کے باوجود آخری وقت پر انکار ناقابل فہم ہے۔
نورالحق کا کہنا تھا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار مقدس پر حاضری کے خواہشمند مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، پاکستانی زائرین سے اس ناروا سلوک اور رویہ کو بھارت کے ساتھ وزارت خارجہ کے سطح پر اٹھایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ بھارتی ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے لیکن بھارت نے کرونا کا بہانہ بنا کر عین وقت پر دونوں ملکوں کے مابین زیارت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ 2 سال سخت کورونا پابندیوں کے باوجود مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے احترام میں ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے دیے ۔ جبکہ بھارتی سفارتخانے کی سستی کے باعث دور دراز علاقوں سے لاہور آنے والے سینکڑوں زائرین ذہنی اذیت کا شکار ہے۔