Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 حکومتی اراکین کے دبائو پر ڈپٹی کمشنر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
فیصل آباد حکومتی اراکین کے دبائو پرحکومت پنجاب نے ضلع جھنگ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کو تبدیلی کرکے او ایس ڈی بنا دیا، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا گیا آن لائن کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل کمشنر ثاقب منان، آرپی او راجہ رفعت مختار، ڈپٹی کمشنرز فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ محمد علی، عمر جاوید، محمد ریاض، ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ، ایڈیشنل کمشنرز ایوب
خان، عمران رضا عباسی، طارق خاں نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فضل ربی چیمہ، خرم پرویز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ محمد طاہر وٹونے ضلع جھنگ میں تعیناتی کے دوران اعلی نظم ونسق کے قیام کے ساتھ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔انہوں نے محمد طاہر وٹو کے لئے مستقبل میں نیک تمنائیں کا اظہار کیا۔آرپی او، ڈپٹی کمشنرز ودیگر افسران نے بھی ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب نے ممبران اسمبلی کے دوبائو میں آکرضلع جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کو تبدیلی گیا ہے اور اراکین اسمبلی نے حکومت پنجاب کو شکایات کی کہ طاہر وٹو کسی کا کوئی کام نہیں کرتے اور ان کرپشن سمیت دیگر الزامات لگے تھے جس پر حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کو تبدیلی کرکے او ایس ڈی بنا دیا جبکہ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوکسی کی کوئی سفارش کو نہیں مامتے تھے شہری حلقوں اور دیگر افسران کیانتظامی صلاحیتوں کو سراہالتے ہیں،سابق ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کمشنر، آرپی او، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں بطور ڈپٹی کمشنر عرصہ تعیناتی یادگار رہا جس کے دوران سینئر اور ساتھی افسران سے بہت کچھ سکیھنے کا موقع ملا۔انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے انعقاد پر ڈویژنل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔