ہنگو: نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گردوں کا حملہ ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

0


ہنگو: نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ جبکہ کمپنی سپروائزر کو دہشت گرد ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے آدم بانڈہ میں نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ کمپنی سپروائزر کو دہشت گرد ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جھاڑیوں اور خشک گھاس کو آگ لگی ہوئی ہے تاہم ویل ہیڈ محفوظ ہے جبکہ دہشت گردوں نے سولر پلیٹس فائرنگ کرکے ناکارہ کردیں۔

خیال رہے خیبرپختونخوا میں ہنگو فارمیشن سے بھی تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

آدم بانڈہ، جنوبی ضلع ہنگو کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے، جو کوہاٹ کے جنوب مغرب میں گرگوری آئل فیلڈ کے قریب 94 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here