Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 جاتی سردی لوٹ آئے گی، بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی، فروری کے پہلے ہفتے میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کا موسم طویل ہو جانے کی پیشگوئی
کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں فروری میں بارش ہو گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹمشمالی اور وسطی پاکستان
پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے کئی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری جبکہ وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، برف باری اور بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی نوید بھی سنا دی گئی ہے، فروری کے مہینے میں بارشوں سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئے گی۔