Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکریٹس کے ای میل ایڈریس بنادیئے
اسلام آباد، لندن طویل تاخیر کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری رابطوں کے لیے اپنے زیر اثر تمام بیوروکریٹس کے ای میل اکائونٹس بنادیے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل ڈومین بھی متعارف کروادیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کےمطابق ان بیوروکریٹس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکرٹریٹ گروپ اور آفس مینجمنٹ گروپ شامل ہیں۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے جی میل میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے۔دنیا کی مقبول ترین ای
میل سروس جی میل میں اب صارفین مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے بغیر بھی تبدیلیاں کرسکیں گے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل گوگل کی جانب سے مائیکرو سافٹ آفس فائلز میں ایڈیٹنگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لیے گوگل ڈرائیو کا سہارا لینا پڑتا تھا۔نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔یعنی جب کسی صارف کو ای میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرسکیں گے۔ اسی طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائلکے ساتھ واپس بھی بھیج سکیں گے۔گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔