Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئے قانون متعارف کرادئیے
دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سلو اوورریٹ پر سزا کا اعلان کردیا ہے، سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا قانون متعارف کرادیا ہے، نئے قانون کے تحت سلو اوور ریٹ پرایک اضافی فیلڈر دائرے میں رکھنےکی پینالٹی ہوگی اور سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
آئی سی سی کے مطابق قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہو گا۔
اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی پلئینگ کنڈیشن بھی متعارف کرادی ہیں، آئی سی سی گورننگ باڈی کی جانب سے اننگز کے دوران پانی کے لیے ایک آپشنل وقفہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اننگز کے درمیان 2 منٹ 30 سیکنڈ کے لیے پانی کا اضافی وقفہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
آئی سی سی کے ان قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں جن پر آئی سی سی کمیٹی نے غور کے بعد منظور کیا۔ اس سے قبل انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تحت دا ہنڈرڈ مقابلوں میں اس قانون کو لاگو کیا گیا ہے۔