Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خیبرپختونخواہ کے الیکشن کے ٹویٹ پہ ردِ عمل آگیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں نعرے،وعدے جھوٹ ،لوٹ مار کا بازار گرم کارکردگی صفر ہو عوام بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کا شکار ہو تو یہ ہی حال ہوتا ہے جو خیبرپختونخوا میں عمران مافیا کا ہوا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے لکھا کہ اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔ معاملہ آپ کے امیدواروں کے سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہو جاتا۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔
ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔