اومیکرون اور بوسٹر ڈوز، سعودی شہریوں کے لیے اہم خبر!

0


ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں مملکت کی کورونا ویکسینیشن کی صورت حال پر روشنی ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے سبب بوسٹر ڈوز پر زور دیا جارہا ہے تاکہ وائرس کی نئی شکلوں سے بچا جاسکے۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے 18 برس سے زائد عمر کے ایسے افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 6 سے آٹھ ماہ ہو چکے ہیں، ان کو بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

جوازات نے کہا کہ بوسٹر ڈورز کا مقصد کورونا کے نئے ویئریئنٹ سے تحفظ ہے۔

اس ضمن میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں کے ویکسینیشن سینٹرز میں مفت ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالی کا کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگوانے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قابل از وقت ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سعودی وزارت صحت نے کہا تھا کہ بوسٹر کے طور پر کورونا ویکسین کی تیسری خوراک شہریوں کو لگائی جارہی ہے تاہم چوتھی ڈوز کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف موجودہ ویکسینز کی افادیت متاثر نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here