Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز کا اسکینڈل : ملوث ملزمان سے تحقیقات جاری
کوئٹہ: لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے ملزمان سے تحقیقات جاری ہے ، پولیس نے ملزمان سے برآمد موبائل، ویڈیوز، یوایس بیز کو پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے میں ملوث 2ملزمان سے تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل،ویڈیوز،یوایس بیز کو پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
تحقیقات کےلئےایس ایس پی آپریشنزکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ سےبھی رابطہ کیاگیا۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجونےملزمان کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیواسکینڈل میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو ویڈیواسکینڈل کی تفتیش تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیال رہے ملزمان ہدایت اللہ،خلیل14روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس تحویل میں ہیں ، ملزمان لڑکیوں کونوکری کاجھانسہ دےکرنازیباویڈیوبناکربلیک میل کرتے تھے۔
گذشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ فداحسن نے ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے کہا تھا کہ 2دسمبرکوکیس سےمتعلق رپورٹ دی گئی تھی، 2خواتین آئی تھیں کہ ہماری بچیوں کوبلیک میل کیا جارہاہے، درخواست پرملزم کوگرفتارکیااورگھرپرچھاپہ ماراگیا، ملزم کےگھرسےہمیں مزیدثبوت اورشواہدملےہیں۔
فداحسن نے بتایا تھا کہ ایک سال پہلےخاتون نےگھریلوتشددکاکیس درج کرایاتھا، کیس میں خاتون نےکہاملزم میراشوہرہےاورتشددکرتاہے، خاتون نےبعدمیں عدالت میں صلح کرلی تھی۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں ابھی بہت کچھ سامنےآئےگا، ویڈیوز200سےکم ہیں مزیدتحقیقات ابھی جاری ہیں ، معاملہ کتنے عرصے سے چل رہا تھااس کی تحقیقات ہورہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملزم ہدایت کیخلاف2کیسزرجسٹرڈ ہیں ، ملزم نےکسی اورلڑکی کوبلیک میل یاہراساں کیاوہ ہمیں بتاسکتی ہے، ملزم کیخلاف معلومات دینےوالوں کانام صیغہ راز میں رکھاجائے گا ، ملزم کیخلاف ہمیں جتنےبھی زیادہ ثبوت ملیں گےکیس مضبوط ہوگا۔