Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کراچی: ملزمان کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار
کراچی: شہر قائد میں نامعلوم ملزمان کی دیدہ دلیری، ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر لے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گلشن حدید میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے سومار گوٹھ میں دھاوا بولتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور 30 گولیاں چھینی اور فرار ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار جاوید بینک ڈیوٹی کرکے سومارگوٹھ آیا تھا، ملزمان نے تشدد کرکے سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ چھیننے کے دوران سپاہی کوزخمی بھی کیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی عرفان بہادر نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھیننےکے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، اہلکار ڈیوٹی کے دوران سومار گوٹھ کیوں گیا؟ حکام نے اس نقطے کو لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔