Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لاہور سے مری جانے والے اسکول طلبہ خوفناک حادثے کا شکار
جہلم: تفریحی ٹور پر لاہور سے مری جانے والے اسکول طلبہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب اسکول بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نجی اسکول کے طلبہ اساتذہ کے ہمراہ لاہور سے مری جارہے تھے کہ اسکول بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن پر جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا،زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دینہ میں اسکول بس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔