Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر سعودی حکومت کا اہم اقدام
ریاض: افریقی ممالک میں پھیلے کورونا وبا کی نئی قسم کے باعث سعودی حکومت نے عوام کو خبردار کردیا۔
سعودی عرب میں کورونا کی نئی قسم نہ آجائے اس حوالے سے حکومت نے بھی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ ادھر محکمہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر پر ہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ ایس اوپیز میں نرمی کی گئی ہے تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ بند مقامات کے علاوہ ایسی جگہیں جو پرہجوم ہوں وہاں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
محکمہ نے متنبہ کیا کہ وبا کی ہر شکل سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی ا دارہ صحت کی جانب سے افریقہ میں پھیلنے والے وائرس ’اومی کرون‘ سامنے آیا ہے۔
اس وائرس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نیا وائرس اب تک سامنے آنے والے وائرسز میں سب سے خطرناک ہے۔