ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت، غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

0


کراچی: ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ لاپرواہی کے باعث غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرایع کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو غلط گائیڈ کیا جس کی وجہ سے جہاز 8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا، طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈ پر اکسیمیٹی وارننگ سسٹم(GPWS)جاری ہوگئی، کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔

اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کیا اور تحقیقات بھی کررہے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لیے اجازت مانگی تھی، کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا، کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے، کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کو کہا۔

بعد ازاں ایئرکنٹرولر نے غفلت کے باعث طیارے کو 8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے پانچ ہزار فٹ پر بلالیا تاہم کپتان نے حاضر دماغی دکھائی اور کئی زندگیاں بھی بچا لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here