اسلام آباد : بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سمیت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محموداجلاس کی صدارت کریں گے، :اجلاس میں تمام صوبائی وزرائےتعلیم شریک ہوں گے۔
اجلاس میں بورڈامتحانات سےمتعلق حتمی فیصلہ ہوگا جبکہ تمام تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔
یاد رہے وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے گذشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ رواں سال کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، امتحانات تمام کلاسز کے ہر صورت ہوں گے، پہلے تا دسویں اوربارہویں جماعت کےامتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں کےامتحانات جون کےتیسرےہفتےمیں لیےجائیں گے تاہم نتائج میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ موسم گرماکی تعطیلات کم ہوں گی اور اس متعلق فیصلےصوبےکریں گے۔
بعد ازاں این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ دسویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات 23 تا 29 جولائی ہوں گے، صوبے 31مئی سے10تا12ویں جماعت کی کلاسزکاانعقادکرسکتےہیں،صوبوں کو10تا12ویں جماعت کی کلاسزکےانعقادکی مشروط اجازت ہوگی، کلاسزکاکاانعقادکوروناایس اوپیزپرعملدرآمدسےمشروط ہوگا۔