بجلی سستی ، صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

0


اسلام آباد : چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی44پیسے سستی ہوگی ، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4 ارب 40کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی44پیسے سستی ہوگی، اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی 87پیسے سےزیادہ سستی ہوناتھی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 43پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کی اجازت دے دی ہے ، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4ارب 40کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے 22 مئی کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ درخواست اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔

خیال رہے 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور کہا کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here