ٹی 20 سیریز جیتنے کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

0


سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا اور فیصلہ کن ٹی ‏ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ‏شروع ہوگا، سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لئے پر عزم ‏ہیں، آج گرین شرٹس پروٹیز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو آٹھ ٹی ٹوئنٹی ‏سیریز میں ان کی یہ تیسری جیت ہوگی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابراعظم کی شاندار سینچری کی بدولت ‏پاکستان نے پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل ‏کی تھی۔

چوتھے ٹی 20 میچ کے بعد پاکستان کو دورہ جنوبی افریقہ ختم ہوجائے گا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگی۔

گرین شرٹس زمبابوے کے ساتھ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here