‘عوام نے گیارہ جماعتوں‌ کو مسترد کردیا’

0


اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، 11 پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ اپوزیشن کو چاہیے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے، پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم تو بنتے ساتھ ہی ٹوٹ گئی تھی، گیارہ پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کوباہر نہ نکال سکیں، عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ شوکاز نوٹس پر پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے غیرمشروط معافی مانگی جائے‌۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ سی ای سی کا فیصلہ ہے استعفے آخری ہتھیار ہونے چاہئیں، ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو بےنقاب کردیا ہے، دوسری جماعتوں کے کہنے پر چلتے تو یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here