کوروناویکسینیشن سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

0


ریاض: سعودی عرب میں کوروناویکسینیشن کی دوسری خوراکوں کے لیے مقررہ تاریخیں مؤخر کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک کے مقرر کردہ تمام اوقات ملتوی کردیے، نئی تاریخیں بعد میں متعین کی جائیں گی۔

حکومت نے فی الحال کورونا ویکسین کی پہلی خوراک بڑے پیمانے پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب تک جن افراد کو ویکسین نہیں دی گئی ان کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن ہوگی، سعودی وزارت صحت نے اتوار گیارہ اپریل 2021 سے ویکسین کی دوسری خوراک کی تمام مقررہ تاریخیں ملتوی کیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیاں مقررہ تاریخ میں مطلوبہ ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، کمپنیوں پر دباؤ ہے۔

دوسری خوراکوں کو وقتی طور پر ایک طرف کرکے پہلی ڈوز کی فراہمی کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین کے لیے جلد از جلد اندراج کرائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here