عمرہ اجازت ناموں کے حوالے سے اہم خبر

0


ریاض: سعودی عرب میں مسجد الحرام کے اطراف ہوٹل بھی عمرہ اجازت نامے جاری کرسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے صحنوں کے اطراف واقع ہوٹل بھی رمضان کے دوران عمرہ اجازت نامے جاری کرسکتے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹلوں کو اعتمرنا اور توکلنا نامی ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جارے کرنے کی اجازت ہوگی۔ مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے اجازت ناموں سے متعلق جو شرائط جاری کی گئی ہیں وہ ہوٹلوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے عمرہ اجازت ناموں پر بھی لاگو ہوں گی۔

ہوٹل صرف کورونا سے محفوظ افراد کو عمرہ اجازت نامہ جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔ وبائی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ مہلک وائرس قابو میں رہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق رواں سال رمضان کے دوران مسجد الحرام میں نماز، عمرہ، روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کے اجازت نامے صرف ان شہریوں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نےکورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں یا پھر پہلی خوراک لینے کے بعد تقریباً چودہ دن گزار چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here