کیا کرونا موسمی بیماری بن جائے گا؟ بڑی پیش گوئی

0


دنیا اس وقت عالمی وبا کرونا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہے، ایسے میں ماہرین نے خطرناک وبا سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس نزلہ، زکام کی طرح موسمی بیماری بن جائے گا، مگر موسمی بیماری سمجھ کر احتیاط ترک نہیں کرنی چاہیے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ویکسین کے آجانے کے بعد بھی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا لازم و ملزوم ہے۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ کرونا یہاں طویل مدت تک رہے گا اور اس عالمی وبا کی نئی اقسام کا خاتمہ بنیادی طور پر ناممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والی دہائیوں میں بہت سے لوگوں کو بچپن میں ہی اس کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے اُن میں کرونا سے لڑنے کی قوتِ مدافعت پیدا ہوگی جو مستقبل میں انہیں سنگین بیماریوں سے بچائیں گی۔

تحقیق میں شامل زوئے گرینگی نامی سائنس دان کا کہنا ہے کہ ہمیں ترجیحی بنیادوں پر ایسے وائرسز کو شناخت کرکے ان کے رونما ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، دوسری ممکنہ وبا پر نظر رکھنی ہوگی۔ کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا ‘پیتھوجن’ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here